میران شاہ (29 جون 2022) وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر قومی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ   شہید ہونے والے ورکر کے گھر گئے اور ان کے خاندان سے ملاقات کی اس واقع میں گذشتہ روز دو پولیس اہلکار اور ایک پولیو ورکر شہید ہوگئے تھے۔

انھوں نے اس موقع پر کہا کہ "مجھے اس واقع کا شدید افسوس ہے اور میں اپنے فرنٹ لائن ورکرز کی جرت اور حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں جنھوں نے اس حملے کے باوجود مہم جاری رکھی" 

ڈاکٹر بیگ نے یہ بات دتہ خیل میں شہید ہونے والے ورکر رشیداللہ کے خاندان سے ملاقات کرنے کے بعد کہی ہے انھوں نے اس موقع پر شہید کے خاندان ، ساتھیوں اور کمیونٹی سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ "اس واقع سے پولیو کے خاتمہ کے مشن کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے ہم ملزمان تک پہنچنے کے لئے سر توڑ کوشش میں ہیں اور اس بات کی یقین دھانی کراتے ہیں کہ انصاف ضرور ہوگا" کوارڈینیٹر کے ساتھ پولیو پروگرام کے دوسرے سنئیر افسران سمیت ڈی پی او اور اے ڈی سی بھی موجود تھے انھوں نے وزیراعظم پاکستان ، وزیر صحت اور پولیو پروگرام کی جانب سے فاتحہ کی۔ مقامی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا کہ شہید ورکر رشیداللہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ رشیداللہ کے ادھورے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچا جائے، انھوں نے کہا کہ وزیرستان میں پولیو وائرس بڑے پیمانے پر موجود ہے اور اگر ہم یہا ں سے پولیو کا خاتمہ کردیں تو ہم پاکستان کے تمام بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں۔" انھوں نے پولیس اہلکاروں کی قربانی کو بہت بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ " ہم سب پولیو کے خاتمہ کے لئے متحد ہیں" 

شہید ہونے والے پولیو ورکر کے والد اور ڈاکٹر شہزاد بیگ نے گاؤں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے اور یونین کونسل میں دوبارہ پولیو مہم کا آغاز کیا۔

وزارت صحت کی احکامات کے مطابق شہدا کے خاندانوں کو 10 ،10 لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی۔