بین الاقوامی سطح پر توجہ طلب صحتِ عامہ کی ہنگامی صورتِ حال کی تعریف انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشن (2005) نے کچھ یوں کی ہے: ’’غیر معمولی صورتِ حال کا  تعین، جو اس ریگولیشن میں موجود ہو اور، جس میں بیماری کا پھیلاؤ ایک ریاست سے دیگر ریاستوں میں بھی ممکن ہو اور جس کے حل کے لئے بین الاقوامی سطح پر تعاون درکار ہو۔‘‘ سال 2014 میں پولیو وائرس کے عالمی سطح پر پھیلاؤ کے نتیجے میں، انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز (آئی ایچ آر 2005) نے پولیو وائرس کو بین الاقوامی سطح پر توجہ طلب صحتِ عامہ کی ہنگامی صورتِ حال (پی ایچ ای آئی سی) قرار دیا۔

انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز  2005 یا آئی ایچ آر 2005 اس بین الاقوامی قانونی معاہدے کی نمائندگی کرتا ہے جس کا دنیا بھر کے 196 ممالک حصہ ہیں اور اس میں عالمی ادارہ صحت کی تمام رکن ریاستیں شامل ہیں۔ ان ریگولیشنز کا بنیادی مقصد بین الاقوامی کمیونٹی کو صحت کے ان انتہائی خطرات سے بچانا اور ان خطرات کے سامنے آنے کی  صورت میں ان کا تدارک کرنا ہے جو ایک ملک سے دُوسرے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں اور عالمی سطح پر نسلِ انسانی کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں۔ آئی ایچ آر 2005 کا مقصد اور دائرہ عمل بچاؤ، تحفظ، قابو پانا اور بین الاقوامی سطح پر بیماریاں پھیل جانے کی صورت میں صحتِ عامہ کو لاحق خطرات سے بچنے کے لئے جوابی اقدامات اٹھانے ہیں تاکہ بین الاقوامی آمد و رفت اور تجارتی میل جول کی وجہ سے بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

5 مئی 2014 کو عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز (آئی ایچ آر 2005) کے تحت پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو بین الاقوامی سطح پر توجہ طلب صحتِ عامہ کی ہنگامی حالت (پی ایچ ای آئی سی) قرار دیا اور اس کے بین الاقوامی سطح پر پھیلاؤ سے بچنے کے لئے عبوری سفارشات پیش کیں اور ایمرجنسی کمیٹی سے کہا کہ وہ ہر 3 ماہ بعد ہنگامی صورتِ حال کا جائزہ لے۔

پولیو وائرس کے پھیلاؤ کے موضوع پر انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز (آئی ایچ آر 2005) کے تحت ڈائریکٹر جنرل نے  ایمرجنسی کمیٹی کا ساتواں اجلاس30  اپریل 2018 کو عالمی ادارہ صحت کے ہیڈ کوارٹرز میں طلب کیا۔ اس اجلاس میں اراکین اور مشاورت کاروں کے علاوہ ٹیلی کانفرنس کے ذریعے رکن ریاستوں نے بھی شرکت کی۔

کمیٹی کی پیش کردہ تجاویز اور متاثرہ ریاستوں کی جاری کردہ رپورٹس کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل نے آئی ایچ آر (2005) کے تحت یہ عبوری سفارشات پیش کیں جن کا اطلاق مئی 2019 میں ہوا۔

کمیٹی کی پوری رپورٹ دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں[1]۔

پولیو وائرس سے متاثرہ ریاستوں کے بارے میں معلومات کے لئے یہاں کلک کریں:

http://polioeradication.org/polio-today/polio-now/public-health-emergency-status