1988 میں جب سے ورلڈ ہیلتھ اسمبلی نے اس بیماری کا مکمل خاتمہ کرنے کا عزم کیا ہے پولیو کے خلاف عالمگیر جدوجہد کے آغاز کے بعد بہت مثالی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ جب 1988 میں پولیو کے خاتمے کے اقدام کا آغاز ہوا، پولیو دنیا بھر میں 350,000 بچوں کو ہر سال اپاہج بنا رہا تھا۔ اس وقت دنیا میں پولیو کا 99 فی صد تک خاتمہ کیا جاچکا ہے۔
یہ کامیابی 200 ممالک میں 2.5 بلین بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کے لئے 11 بلین امریکی ڈالرز خرچ کرکے حاصل ہوئی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ پولیو کے خاتمے کے عالمی اقدام کی وجہ سے آج ایک کروڑ کے قریب ایسے بچے اپنے پاؤں پر چل رہے ہیں جو اقدام کی عدم موجودگی کی صورت میں آج پولیو کا شکار ہوکر معذوری کی زندگی گذار رہے ہوتے۔