پولیو اور بیرون ملک سفر --- زیادہ پوچھے جانے والے سوال
دوسرے ممالک میں پولیو کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پاکستان سے بیرون ملک سفر کرنے والے ہر عمر کے تمام مسافروں کے لیے پولیو کی ویکسین لازمی ہے۔ پاکستان دنیا کے ان دو ممالک میں شامل ہے جہاں اب بھی وائلڈ پولیو وائرس کا خاتمہ نہیں ہوا ہے۔ اس بات کو یقینی بنانا نہایت اہم ہے کہ ان ممالک سے سرحد پار کرنے والے تمام مسافروں نے پولیو کی ویکیسن لی ہو۔ وہ افراد جنہوں نے نہ پولیو ویکسین پی ہے اور نہ ہی لگاوائی ہے، وہ پولیو وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں، اس لیے بیرون ملک سفر سے قبل ویکسین لینا نہ صرف انہیں محفوظ رکھے گا بلکہ وائرس کو پھیلنے سے بھی روکے گا۔
عالمی ادارہ صحت کی انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز پر مبنی مسافروں کے لیے پولیو ویکسین کے حوالے سے معلومات یہاں دستیاب ہیں۔
https://www.who.int/news/item/12-05-2023-statement-of-the-thirty-fifth-polio-ihr-emergency-committee