پولیو سے پاک دنیا کے لئے ویکسینیشن کی نت نئی اور جدید حکمت عملیاں تشکیل دینا ضروری ہیں جن میں منہ کے ذریعے دی جانے والی ویکسین (او پی وی) سے ہم وقت دستبرداری، سہولیات میں پولیو وائرس کی مناسب روک تھام، اس بات کی تصدیق کہ پولیو کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے اور پولیو کے مکمل خاتمے کے بعد معلومات اور انفراسٹرکچر کی صحت کے دیگر اہداف حاصل کرنے کے لئے منتقلی کی منصوبہ بندی شامل ہیں۔

پولیو کے مکمل خاتمہ اور آخری منصوبہ لائحہ عمل 2019-2023 اور پولیو کی وراثت کی تبدیلی اور پولیو کے خاتمے کے لئے منصوبہ بندی نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان 2020 میں ایک طویل المیعاد اور جامع حکمتِ عملی کے طور پر موجود ہے جس کا مقصد نہ polio legacy transition planning in the National Emergency Action Plan 2018/19صرف پولیو کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانا ہے بلکہ یہ پولیو کے خاتمے سے پاکستان میں صحتِ عامہ کے دیگر مسائل کے حل میں ملنے والی مدد کا بھی احاطہ کرتی ہے۔

اس منصوبے کے تین اہم مقاصد ہیں:

  1. انسداد/ مکمل خاتمہ
  2. ایک دوسرے میں ضم کرنا
  3. تصدیق اور روک تھام

 

 

قومی حکومتوں اور پولیو کے خاتمے کے عالمی اقدام کے لئے ضروری ہے کہ وہ کچھ ضروری اقدامات اور سرگرمیوں کے لئے منصوبہ بندی کریں جنہیں صحتِ عامہ کے موجودہ پروگراموں کا حصہ بنایا جائے تاکہ دنیا کو پولیو سے مکمل طور پر پاک کیا جاسکے۔ اس کے نتیجے میں اہم شراکت داروں سے مشاورت کے بعد پولیو کے خاتمے کا عالمی اقدام پولیو کے مکمل خاتمے کی تصدیق کے بعد کی حکمتِ عملی مرتب کررہا ہے جو عالمی سطح پر وہ تکنیکی معیارات طے کرے گی جن کی مدد سے حاصل شدہ کامیابیوں کو برقرار رکھتے ہوئے دنیا کو پولیو سے مستقل طور پر پاک رکھا جاسکے گا۔