اسلام آباد (26 اگست 2022) شمالی وزیرستان ، خیبرپختونخوا سے 17 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس سے شمالی وزیرستان میں پولیو کیسز کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق،  بچے کی معذوری یکم اگست کو رپورٹ ہوئی تھی ، پاکستان پولیو لیبارٹری ، قومی ادارہ صحت، اسلام آباد نے باقاعدہ   تصدیق کی ۔ 

رواں برس لکی مروت سے ایک کیس رپورٹ ہونے کے علاوہ باقی تمام کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں، تمام کیسز میں بچوں کی عمریں دو سال سے کم ہے ۔ 

دنیا بھر میں کامیاب پولیو مہمات کی وجہ سے 99 فیصد پولیو وائرس کا خاتمہ کیا جا چکا ہے۔ پاکستان اور افغانستان سے بحیثیت مجموعی رواں برس 16 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ،جن میں سے ایک کیس جنوری میں افغانستان سے رپورٹ ہوا تھا ۔ شدید بارشوں اور سیلاب کے باوجود پولیو پروگرام نے جہاں تک ممکن ہوا پولیو ویکسینیشن کی مہم  جاری رکھی ہے۔  یہ مہم 22 اگست سے جاری ہے اور پولیو ورکرز مشکل حالت کے باوجود بچوں تک ویکسین کی رسائی ممکن بنا رہے ہیں۔

نوٹ برائے ایڈیٹر:

پولیو سے پانچ سال تک کے عمر کے بچے متاثر ہوتے ہیں۔اس بیماری سے بچے عمر بھر کیلئے معذور ہو جاتے ہیں۔ حتیٰ کہ بچوں کی موت بھی واقع ہو جاتی ہے۔ اس موذی مرض سے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوا کر چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو قطرے پلوا کر اس موذی وائرس کو پھیلنے سے بچایا جاسکتا ہے۔ بار بار پولیو قطرے پلوانے سے دنیا کے تمام ممالک پولیو سے پاک ہو چکے ہیں۔ انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ حصہ لینا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔

 مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:

ذوالفقار علی باباخیل

سینئر میڈیا منیجر پاکستان پولیو پروگرام

03459165937