-
حکومتی سرپرستی اور پُر عزم قیادت کے باعث کامیابیوں کی لازوال داستانیں
ُپُرعزم حکومتی قیادت، پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور وسیع تر سیاسی تعاون پولیو کے موذی وائرس کو ایک مرتبہ تو مکمل طور پر جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں اپنی اپنی سطح پر کلیدی کردار کی ادائیگی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
-
ایک ٹیم – ایک مقصد
ُقومی اور صوبائی سطح پر قائم متحرک اور مکمل طور پر فعال ایمرجنسی اپریشنز سینٹرز پولیو تدارک کے پروگرام کو درست سمت میں جاری رکھنے کے لیے انتظامی نگرانی اور احتسابی عمل کو یقینی بنانے میں اپنی ماہرانہ خدمات فراہم کر رہے ہیں۔
-
مقامی ویکسینیٹرز اور سوشل موبلائزرز اعلیٰ معیار کی پولیو مہمات میں پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پینے سے محروم رہ جانے والے بچوں تک رسائی کے عمل کو یقینی بنا رہے ہیں۔
ملک بھر میں والدین کی ایک بڑی تعداد پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطروں اور ویکسین کے عمل پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے اسے اپنے بچوں کے لیے قبول کرتے ہیں۔ علاقہ مکین/ کمیونٹی اس حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہیں کہ پُر عزم اور تربیت یافتہ ہیلتھ ورکرز "صحت محافظ" بڑی احتیاط کے ساتھ انکے بچوں کو پولیو سمیت دیگر موذی امراض سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین پلاتے ہیں۔
-
بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے کا عمل کامیابی سے جاری
پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پینے سے محروم رہ جانے والے بچوں تک رسائی کا عزم لیے پولیو کا قومی پروگرام اپنی منزل کی جانب گامزن ہے۔
-
بچوں کی صحت اور پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطروں کے فروغ میں مذہبی رہنماؤں کا کلیدی کردار
پولیو کے خلاف جاری جنگ کو موذی وائرس کے تدارک کے لیے قائم قومی اسلامی مشاورتی گروپ (NIAG) کے تعاون کے باعث مزید تقویت حاصل ہوئی ہے۔
-
علاقہ مکینوں/کمیونٹی کے ساتھ رابطہ سازی کے مربوط نظام کی وجہ سے ویکسینیشن کے فروغ میں نمایاں کامیابی
مقامی بااثر شخصیات، مذہبی رہنما، امور صحت سے وابستہ افراد اور قبائلی عمائدین کے ساتھ مربوط رابطہ سازی کے علاوہ میڈیا کا کردار بھی والدین میں پولیو سمیت دیگر موذی امراض سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین کی بچوں کے لیے قبولیت اور امور صحت کے اہداف کے حصول کے دیگر کلیدی عوامل میں سے ایک ہے۔
-
پولیو کے حفاظتی قطرے پینے سے محروم رہ جانے والے بچوں کے حوالے سے حقائق پر مبنی معلومات کا مفصل نظام اور بھرپور مہم کی مدد سے مطلوبہ اہداف کا حصول
حقائق اور شواہد پر مبنی فیصلہ سازی اور نگرانی کا مربوط نظام پولیو پروگرام کو درست سمت میں جاری رکھنے اور مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔
-
پولیو کے موذی وائرس کی قبل از وقت تشخیص کے لیے نگرانی اور تحقیق کا مربوط نظام
ولیو کے موذی وائرس کی ممکنہ موجودگی کے علاوہ نکاسی آب اور دیگر ماحولیاتی نمونہ جات کی تشخیص کا عمل اس موذی وائرس کے پھیلاؤ کے روک تھام میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
-
پاکستان کے باہمت اور بہادر صحت محافظ پولیو کی شکست کو تاریخ کا حصہ بنانے میں پُرعزم
پاکستان کے پاس پُرعزم اور بہادر افرادی قوت کی صورت میں صحت محافظ موجود ہیں جو کہ کمیونٹی کو قائل کرنے اور انہیں متحرک کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
-
پولیو وائرس کی تشخیص پر ہنگامی اقدامات کے لیے قائم مراکز Rapid Response Units (RRUs)
پولیو وائرس کی تشخیص پر ہنگامی اقدامات کے لیے قائم مراکز Rapid Response Units (RRUs) تمام شراکتی اداروں سے ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرتے ہیں تاکہ وائرس کی تشخیص کی صورت میں ہنگامی طور پر اقدامات اٹھاتے ہوئے اس موذی وائرس کے دیگر علاقوں میں مزید پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے موثر کاروائی کی جاسکے۔